Live Updates

این اے122کا فیصلہ پوری قوم کی جیت ہے، اب عمران خان بھی قومی اسمبلی میں جائیں گے،شاہ محمود قریشی

سپیکر ایاز صادق کو اخلاقی طور پر اب کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہئے،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے نے الیکشن کمیشن کی کوتاہیوں کی تصدیق کی ہے تحریک انصاف کا مقصد انتخابات کو بہتر بنانا ہے ابھی دو حلقوں کا فیصلہ آیا ہے،باقی دو کیلئے بھی ہم پرامید ہیں، گفتگو

ہفتہ 22 اگست 2015 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے122کا فیصلہ پوری قوم کی جیت ہے اب عمران خان بھی قومی اسمبلی میں جائیں گے،سپیکر ایاز صادق کو اخلاقی طور پر اب کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہئے،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے نے الیکشن کمیشن کی کوتاہیوں کی تصدیق کی ہے،تحریک انصاف کا مقصد انتخابات کو بہتر بنانا ہے ابھی دو حلقوں کا فیصلہ آیا ہے،باقی دو کیلئے بھی ہم پرامید ہیں،ہفتہ کو پی ٹی آئی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ این اے 122 کا الیکشن ٹریبونل نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر پوری قوم کو مبارکباد کا الیکشن ٹریبونل نے جو فیصلہ دیا ہے کہ اس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس طرح کے ہم نے شواہد پیش کئے تھے ان سے ایسا ہی رزلٹ متوقع تھا لیکن الیکشن ٹریبونل کے فیصلے نے الیکشن کمیشن کی کمزوریوں اور کوتاہیوں کو واضح کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اب سپیکر ایاز صادق کو اخلاقی طور پر کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہئے کیونکہ ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے ڈپٹی سپیکر موجود ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے122کے فیصلے کے بعد اب عمران خان قومی اسمبلی میں جائیں گے اور وہاں پر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا،دو کا رزلٹ آگیا اور مزید کیلئے بھی ہم پرامید ہیں لیکن ان تمام کا مقصد ہمارا اگلے انتخابات کو بہتر بنانا ہے،ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایاز صادق کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے اور وہ اس کا استعمال کریں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات