کہ ملک کا پورا نظام مک مکا اور جعل سازی پر مبنی ہے، 23 ماہ تک جعلی مینڈیٹ والا قومی اسمبلی کا نظام چلاتا رہا ،پاکستان عوامی تحریک

ہفتہ 22 اگست 2015 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ ملک کا پورا نظام مک مکا اور جعل سازی پر مبنی ہے 23 ماہ تک جعلی مینڈیٹ والا قومی اسمبلی کا نظام چلاتا رہا عوامی تحریک کے ترجمان نے این اے 122 کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر ایاز صادق کی نااہلی جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی نفی ہے 23 ماہ تک ایک جعلی مینڈیٹ والا قومی اسمبلی کا نظام چلاتا رہا ہے جس اسمبلی کو عوام کے مینڈیٹ کا ترجمان کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا پورا نظام ہی مک مکا اور جعل سازی پر مبنی ہے اس ظالمانہ نظام میں کھرے اور کھوٹے کی کوئی تمیز نہیں ہے