Live Updates

تحریک انصاف نے 2 ہفتے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اگست 2015 22:13

تحریک انصاف نے 2 ہفتے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) تحریک انصاف نے 2 ہفتے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 2 ہفتے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں پرجوش کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام افراد کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے دھرنے میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

ان کی جدوجہد کا مقصد ایک عام پاکستانی شہری کے ووٹ کا تقدس بحال کروانا تھا۔ ڈھائی سال کی جدوجہد کا مقصد الیکشن کے نظام کو بہتر بنوانا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایاز صادق کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انہیں ان کے اور ان کے اہل خانہ کا احساس ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایاز صادق کے دکھ میں شریک ہیں۔ ان کا مقصد ایاز صادق کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ ان کی ایاز صادق سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چار میں سے دو وکٹیں گر گئی ہیں، تیسری وکٹ اگلے ہفتے گرنے جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ 26 لاکھ روپے لگا کر ڈھائی سال لگے انصاف حاصل کرنے میں۔ این اے 122 کے حوالے سے بدنیتی پر مبنی نادرا کی رپورٹ بنانے اور 26 لاکھ روپے لے کر بھی انگوٹھوں کی تصدیق نہ کر پانے پر چئیرمین نادرا کو شرم کرنی چاہیئے۔ ہم نے صرف چار حلقے کھولنے کا کہا تھا لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ چار حلقے کیوں نہیں کھولے گئے تھے۔ دھاندلی زدہ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف 2 ہفتے بعد الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا آغاز کرے گی۔ اب ایسا دھرنا ہوگا کہ 126 دن والا دھرنا سب بھول جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات