ٹریبونل کا فیصلہ عدالتی ہے سب کو تسلیم کرنا پڑتا ہے،لیاقت بلوچ

ایاز صادق کے پاس سپریم کورٹ جانے کا حق موجود ہے،خصوصی بات چیت

ہفتہ 22 اگست 2015 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) این اے 122سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے پاس سپریم کورٹ جانے کا حق موجود ہے،ٹریبونل کا فیصلہ عدالتی ہے سب کو تسلیم کرنا پڑتا ہے،انتخابی اصلاحات اور پورے الیکشن کمیشن کو نئے سرے سے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کے فیصلہ میں صرف ری پولنگ کا کہا گیا ہے،تنائج میں ردوبدل اور دھاندلی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے،این اے 122میں بدانتظامی کی ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ،اسے نئے سرے سے بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے دوران کسی قسم کی بدانتظامی کا حصہ نہیں بننا چاہئے