اٹک، شجاع خانزادہ کے ہجرہ میں جائے حادثہ میں ملبہ کی صفائی کے دوران دستی بم برآمد ہونے پر کھلبلی مچ گئی

ہفتہ 22 اگست 2015 22:19

اٹک، شجاع خانزادہ کے ہجرہ میں جائے حادثہ میں ملبہ کی صفائی کے دوران ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) اٹک سے 25کلو میٹر دورتحصیل حضرو کے گاؤں شادی خان میں وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ کے ہجرہ میں جائے حادثہ میں ملبہ کی صفائی کا عمل شروع ہونے کے دوران دستی بم برآمد ہونے پر کھلبلی مچ گئی اور موقع پر موجود سی ٹی ڈی اور پولیس حکام نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بم کو اپنی تحویل میں لے کر اسے ناکارہ بنائے کے لئے اعلی حکام سے رابطے شروع کر دیئے ،بم کی برآمدگی کی اطلاع پر ڈی پی او ندیم حسین ، سی ٹی ڈی ، اینٹی ٹیریسٹ سکواڈ اور خفیہ اداروں کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کے دوران حادثے کی جگہ کا جائزہ لیا اور جائے حادثہ سے ملنے والی اشیاء کو اپنی تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملبہ کو جلد ازجلد ہٹانے کیلئے حکومت پنجاب محکمہ شاہرات کی ہیوی مشینری ( شاول ) نے جیسے ہی نیچے سے دستی بم اور خودکش بمبار کی جیکٹ کیساتھ منسلک فیوز پن بھی برآمد ہوئی ، یاد رہے کہ 16اگست کو اٹک کے علاقہ شادی خان میں ہونے والے سانحہ میں وزیر داخلہ شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی سید شوکت گیلانی سمیت 22افراد شہید جبکہ 14افراد زخمی ہوئے تھے اس واقع پر پنجاب پولیس اور حساس اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کیا اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے دوران 7دن بعد دستی برآمد کیا ذرائع کے مطابق دستی بم چھت کے ملبے تلے دبہ ہواتھاجس کو برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :