پیشگی شرائط پر بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، دہشتگردی 8 نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا مقصد اعتمادکی بحالی ہے، بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات جھوٹے نکلے ہیں

پاکستان نے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر مذاکرات بارے بھارتی ڈیڈ لائن کا جواب دیدیا

ہفتہ 22 اگست 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہونے والے مذاکرات بارے بھارت کی ڈیڈ لائن کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی شرائط پر بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، دہشت گردی 8 نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا مقصد تناؤ کم کرنا اور اعتمادکی بحالی ہے، بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات جھوٹے نکلے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ میں بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کے بعد اہم اجلاس ہوا، جس میں بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مشیر خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گردی 8 نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا مقصد تناؤ کم کرنا اور اعتمادکی بحالی ہے، بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات جھوٹے نکلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :