پاک بھارت مذاکرات میں التواء کی خبروں پر تشویش ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ کے موقع پر پاکستان کو کمزور کرنا دہشتگردوں کو مضبوط کرنا ہو گا،پاک بھارت ڈائیلاگ سے خطہ کی ڈیڑھ ارب عوام کا امن اور معاشی استحکام وابستہ ہے
عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کابیا ن
ہفتہ 22 اگست 2015 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مذاکرات میں التواء کی خبروں پر تشویش ہے ۔جنوبی ایشیاء کے پائیدار امن اور خطہ کے سماجی ،معاشی استحکام کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے، جنگوں کے فیصلے بھی بالآخر مذاکرات کی میز پر ہوتے ہیں۔
مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب ایشو ہے اور امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے ،بھارت کھلے دل کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز سے قبل کنٹرول لائن اور بین الاقوامی بارڈر پر جس قسم کی اشتعال انگیزی کی گئی اور بے گناہ پاکستانی شہریوں کو شہید کیا گیا اس سے کشیدگی بڑھی اور مذاکرات کے ماحول پر منفی اثر پڑا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.