اسلام آباد،پولیس نے شراب فروشی اور ہیر وئن جیسے جر ائم میں ملو ث 12افرادگرفتارکر لیا

ہفتہ 22 اگست 2015 23:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) وفاقی پولیس نے شراب فروشی ، ہیر وئن ،مو با ئل فون چوری ، نا جا ئز اسلحہ اور سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملو ث 12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 121بو تلیں شراب و بئیر ، 350گر ام ہیر وئن ، دو مو با ئل فون ، اسلحہ نا جا ئز ، 1پسٹل 30بور ، ایک کلا شنکوف، ایک 12بو ر گن معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت کیں ہیں کہ جر ائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تھا نہ آ بپارہ پولیس نے دوران گشت ملزم وحید مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20بو تلیں شراب ، جبکہ ملزم کا شف مسیح سے 350گر ام ہیروئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو ہسار پولیس نے دو ملزمان شریف اور وقاص سے 35بو تلیں بر آمد کرلی۔

جبکہ ملزم افضل احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 6ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔ تھا نہ بھار ہ کہو پولیس نے رقم گنتی کے بہا نے رقم چھینے کی واردات میں ملو ث ملزم خلیل کو گرفتار کر لیا تھانہ مار گلہ پولیس نے گرفتار ملزم نا صر کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو عدد مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیے۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزمان نا صر محمو د اور دانیال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ کھنہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم محمد خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم کا مران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلا شنکو ف ، ایک عدد 12بور گن معہ 153روند بر آمد کرلیے۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران ایک پیشہ ور بھکا ری کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کا جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت و لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔