Live Updates

` این اے 122کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے،پی ٹی آئی فیصل آباد

دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار حکمرانوں کا اقتدار اب جلد ہی ختم ہو کر رہے گا، مقامی رہنماؤں کا اظہار خیال فیصلے کے بعدملک بھر کی طرح فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے گو نواز گو کے نعرے ، ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کا بھنگڑا ، مٹھائیاں کی تقسیم کی گئیں`

ہفتہ 22 اگست 2015 23:11

` این اے 122کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے،پی ٹی آئی فیصل آباد

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء این اے 122 سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف فیصلہ حق سچ کی فتح ہے ۔دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار حکمرانوں کا اقتدار اب جلد ہی ختم ہو کر رہے گا مقامی رہنماؤں کا اظہار خیال ، فیصلے کے بعدملک بھر کی طرح فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے گو نواز گو کے نعرے ، تحریک انصاف رہنما وسابق وفاقی وزیرراجہ نادر پرویز کے ڈیرے سمیت مقامی رہنماؤں علاقوں میں ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کا بھنگڑا ، مٹھائیاں کی تقسیم کی گئیں ۔

آن لائن کے مطابق تحریک انصاف رہنما وسابق وفاقی وزیرراجہ نادر پرویز اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور شیخ شاہد جاوید کوکارکنوں کی مبارکباد ۔ وفاقی وزیرراجہ نادر پرویز ، ایم پی اے خرم شہزاد ، میاں فرخ حبیب اور شیخ شاہد جاوید ناو ر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی فیض اﷲ کموکا نے دیگرنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 122 فیصلہ پر انتہائی مسرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کے موقف کی تائید کر کے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے ،حکمرانوں اور سپیکر قومی اسمبلی میں ذرا بھی غیرت ہے تو فوری طور پر مستعفی ہو جائیں،آج کا دن پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی جیت کا دن ہے۔انہوں نے کہ تحریک انصاف کی جدوجہد رنگ لے آئے ہی اور حکمرانوں کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے ،حکمرانوں کے دن گنے جا چکیں ہیں ،کارکن اب قومی انتخابات کی تیاری کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصلہ سننے کے بعد اپنے ڈیرہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرشکرانہ کے نوافل بھی ادا کئے گئے جبکہ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔ فیصلہ حق سچ کی فتح ہے ۔دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار حکمرانوں کا اقتدار اب جلد ہی ختم ہو کر رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر پی ٹی آئی کے شکار کی ناکام کوششیں کر رہی ہے ۔

اس فیصلے سے ( ن ) لیگ خود ہی شکار ہو چکی ہے اور اب اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران نے ملک میں جمہوریت کے نام پر شہنشائیت قائم کر رکھی ہے ۔شریف خاندان کی سکیورٹی پر تعینات 2700سے زائد اہلکاروں و ملازمین کے لئے قومی خزانے سے تقریباً پونے تین کروڑ روپے کا اعزازیہ کی فراہمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

غریب قوم کے حکمرانوں کو ایسی شاہ خرچیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اور انشااﷲ جب بھی ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوگا علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تحریک انصاف کو الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ 2013کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے آج حق اور سچ کی فتح ہو ئی ہے۔ن لیگ کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔اگر ہر حلقے کا جائزہ لیا جائے تو یہی رزلٹ سامنے آئیں گے`

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات