ویڈیو ’’گرل رائزنگ وہ پڑھیں گی وہ اڑے گی‘‘ میں متعدد اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں گی
اداکارہ نندیتا داس، مادھوری ڈکشٹ،سشمیتاسین، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا، کرینہ کپور خان اور فریڈا پنٹو بھی نظر آئیں گی
اتوار 23 اگست 2015 11:25
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فریڈا پنٹو کی پروڈکشن میں بننے والی ویڈیو ’’گرل رائزنگ وہ پڑھیں گی وہ اڑے گی‘‘ میں متعدد اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا لڑکیوں کے لیے فلاحی کاموں میں کافی سرگرم نظر آتی ہیں۔اب وہ لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق کے حوالے سے ایک ویڈیو کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری کے فرائض بھی انجام دیں گی۔
اس ویڈیو میں پریانکا کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ نندیتا داس، مادھوری ڈکشٹ،سشمیتاسین، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا، کرینہ کپور خان اور فریڈا پنٹو بھی نظر آئیں گی۔جبکہ ویڈیو کی کہانی بولی وڈ کے کامیاب اداکار امیتابھ بچن پیان کریں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق لڑکیوں کے حقوق پر بننے والی یہ ویڈیو 29 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔(جاری ہے)
اس فلم کو ہندوستانی چینل اسٹار پلس اور ایک فلاحی تنظیم 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' نے مل کر بنایا ہے۔
اس ویڈیو کے حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ اس بہترین کام کا حصہ ہیں اور متعدد بہترین اداکارائیں اس میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو تعلیم دینا بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ معاشرے میں برابر کا حق رکھتی ہیں۔پریانکا کے مطابق اس ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو بہت ہی اچھا پیغام ملے گا اور معاشرے میں مسائل پر مزید توجہ دی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.