اکشے کمار اپنی آنے والی فلم’’سنگھ از بلنگ‘‘ سے پرامید

فلم میں وہ ایک ایسے بیٹے کا کردار نبھا رہے ہیں جو اپنے والد کا فرماں بردار ہوتا ہے

اتوار 23 اگست 2015 11:30

اکشے کمار اپنی آنے والی فلم’’سنگھ از بلنگ‘‘ سے پرامید

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) اکشے کمار اپنی فلم ’بردرز‘ کی کامیابی کے بعد اب اپنی آنے والی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔ان کی فلم ’بردرز‘ نے ایک ہفتے میں تقریبا 73 کروڑ کا بزنس کیا ہے لیکن وہ آنے والی فلم کو ایک سبق آموز فلم قرار دیتے ہیں۔’سنگھ از بلنگ‘ شاید ان کی فلم ’سنگھ از کنگ‘ کی کامیابی کو نظر میں رکھ کر بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں وہ ایک ایسے بیٹے کا کردار نبھا رہے ہیں جو اپنے والد کا فرماں بردار ہوتا ہے تاہم اس میں فوکس یعنی توجہ کی کمی ہوتی ہے۔اکشے کمار نے کہاکہ اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ میں اپنے والد سے ہیمشہ ڈرتا ہوں۔ جب بھی والد سے بات کرتا ہوں تو چپ چاپ بیٹھ کر ان کی آواز سنتا ہوں۔ اور ان کی باتوں پر عمل کرتا ہوں۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ ہماری تہذیب میں ہے کہ ہم اپنے والدین کی ہر بات مانیں۔ اس فلم میں میرے ساتھ جو مسئلہ دکھایا گیا وہ یہ ہے کہ مجھ میں فوکس کی کمی ہے۔ میرے خیال سے بہت سے لوگوں میں یہ مسئلہ ہوتا ہے۔اس میں فوکس کو بنیاد بنایا گیا ہے اور یہی اس فلم سے سبق ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :