پاکستانی قوم کو اپنی ثقافت سے مضبوطی سے جڑے رہنا ہوگا اسی میں ہماری بقاء ہے ‘ ثناء جاوید

اگر ملک کو آگے لیجاناہے تو انفرادی کیساتھ ساتھ مثبت اجتماعی سوچ کو بھی فروغ دینا ہوگا‘اداکارہ کی گفتگو

اتوار 23 اگست 2015 11:43

پاکستانی قوم کو اپنی ثقافت سے مضبوطی سے جڑے رہنا ہوگا اسی میں ہماری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء)نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہاہے کہ اگر پاکستان کو آگے لیجاناہے تو انفرادی کے ساتھ ساتھ مثبت اجتماعی سوچ کو بھی فروغ دینا ہوگا،پاکستانی قوم میں بے پناہ پوٹیشنل موجود ہے لیکن اسے وہ مواقع میسر نہیں جس سے وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی پیار کرنے والے اور پر امن لوگ ہیں اور ہمیں اپنے اقدامات سے پوری دنیا میں اپنے سوفٹ امیج کو اجاگر کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو آگے لیجاناہے تو ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دیناہو گی اور یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے تاکہ امیر اور غریب کے بچے کو پڑھ کر آگے بڑھنے میں برابری کے مواقع میسر آ سکیں۔ ثناء جاوید نے کہاکہ کچھ قوتیں ایک سازش کے تحت پاکستانی ثقافت پر حملہ آورہیں لیکن پاکستانی قوم کو اپنی ثقافت سے مضبوطی سے جڑے رہنا ہوگا اوراسی میں ہماری بقاء ہے ۔ پاکستان کی ترقی کے لئے جہاں انفرادی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں وہیں مثبت اجتماعی سوچکوبھی فروغ دیا جائے ۔