پاکستان کا کابل دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے،ترجمان دفترخارجہ

اتوار 23 اگست 2015 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) پاکستان نے کابل میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے پر افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے دار الحکومت کابل میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت اور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی پر ہر قسم کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں اور حکومت کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :