نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

اتوار 23 اگست 2015 13:12

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی سیکیورٹی بڑھا دی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، پولیس 24 گھنٹے ان کی حفاظت پر مامور ہوگی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق قاتلانہ حملے کے بعد سے ملالہ یوسفزئی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، اب عالمی شہرت کے بعد ان خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں ایلیٹ سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ پولیس کے 2 افسران 24 گھنٹے ان کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ملالہ کی سیکیورٹی سے متعلق تبصرے سے گریزکیا ۔

متعلقہ عنوان :