فلموں میں ایسا کام بھی کیا جو میرے کے لئے باعث شرمندگی ہے‘ ریشم کا اعتراف

اتوار 23 اگست 2015 13:20

فلموں میں ایسا کام بھی کیا جو میرے کے لئے باعث شرمندگی ہے‘ ریشم کا اعتراف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) فلمسٹار ریشم نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں بنائی گئی فلموں میں ایسا کام بھی کرتی رہی ہوں جو میرے لئے اب باعث شرمندگی ہےسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری سے اس وقت کنارہ کشی اختیار کی جب میرے حصے میں بہت برا کام آرہا تھا‘ میں پنجابی فلموں میں صرف اس ڈر کے ساتھ کام کیا کہ کہیں میرا نام شوبز لسٹ میں سے ختم نہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ اب موجودہ دور میں بھی جن فلموں میں کام کی آفرز آتی ہیں ان میں میرے صرف دوچار سین ہوتے ہیں اسی وجہ سے میں ان فلموں میں کام کرنے سے ہی انکار کر دیتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اب صرف ان فلموں میں کام کرونگی جو میرے لئے باعث فخر بنیں۔