ہاکی انڈیا لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو ہو گی

اتوار 23 اگست 2015 13:46

ہاکی انڈیا لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو سٹی ہوٹل میں ہو گی اور مشہور آکشنر بوب ہیٹن کھلاڑیوں کی بولی لگائیں گے۔

(جاری ہے)

ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیلامی کیلئے 276 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں 135 بھارتی اور 142 غیر ملکی پلیئرز کی بولی لگائی جائے گی۔ نئے رولز اور ریگولیشنز کے تحت ہر فرنچائز 12 مقامی اور 8 غیرملکی کھلاڑیوں کو خریدنے کی اہل ہو گی۔ دفاعی چیمپئن رانچی ریز نے اپنے چھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :