سری لنکا اے اور جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا

اتوار 23 اگست 2015 13:49

سری لنکا اے اور جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے ..

دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) سری لنکا اے اور جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے پیر کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہے۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے ایمرجنگ نے دو وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ ایمرجنگ نے عمدہ کم بیک کیا اور سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :