ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے،ترجمان ہسپتال
ڈاکٹروں کا بورڈ(کل) انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا،انجم رضوی
اتوار 23 اگست 2015 13:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور ڈاکٹروں کا بورڈ(کل) پیر کو انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
(جاری ہے)
لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے اتور کو میڈیا کوبتایا کہ رشید گوڈیل کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے وہ بولنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ابھی انہیں اس میں مشکل ہوتی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں ان کی آواز نکلنا شروع ہوجائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ان کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر تمام ٹیسٹ بہت بہتر ہیں اور ڈاکٹر ان کی صحت میں پیشرفت سے مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ رشید گوڈیل کو پانچ گولیاں لگی تھیں جن میں چار انہیں چھوتی ہوئی نکل گئیں تاہم ایک گولی ان کے جسم میں موجود ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ان کے لئے خطرہ نہیں اس لئے یہ گولی ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد نکالی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.