برطانوی فٹبال کلب آرسنل کے کھلاڑیوں کی کرکٹ میں طبع آزمائی

اتوار 23 اگست 2015 14:14

برطانوی فٹبال کلب آرسنل کے کھلاڑیوں کی کرکٹ میں طبع آزمائی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) ایشز سیریز اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے مگر انگلش فٹ بال کلب آرسنل کے کھلاڑیوں پر چڑھا ہوا کرکٹ کا بخار ابھی ختم نہیں ہوسکا جنہوں نے انگلش آل راؤنڈر روی بوپارا کے ساتھ بیٹنگ اوربالنگ کے جوہر دکھانے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

تھیو والکاٹ اور الیکس اوکسلیڈ چیمبرلین نے تو پھر بھی عمدگی سے بیٹنگ کی جنہیں انگلش آل راؤنڈر روی بوپارا بھی بالنگ کرتے رہے لیکن ڈیوڈ اوسپینا نے تو حد ہی کر دی جب وہ چند قدم کے سٹارٹ سے دوڑتے ہوئے آئے اور بالنگ کریز پر پہنچ کر گیند پھینکتے ہوئے زمین بوس ہو گئے جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے قہقہے بھی لگائے ۔

متعلقہ عنوان :