جولائی کے دوران لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 9.5 ملین ڈالرکی کمی واقع ہوئی،پی بی ایس

اتوار 23 اگست 2015 14:22

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) رواں مالی سال2015-16 ء کے پہلے ماہ جولائی2015ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں9.5 ملین ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال2014-15 ء کے پہلے ماہ جولائی2014ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات سے40.7 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات کا حجم 31.2 ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں95 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :