عراق :امریکی فضائی حملے میں داعش کا نائب سربراہ فضل احمد الحیالی ہلاک

فضل احمد الحیالی کی ہلاکت داعش کے مالی معاملات اور میڈیا آپریشنز پر اثر انداز ہوگی، وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہلاکت کی تصدیق

اتوار 23 اگست 2015 14:26

عراق :امریکی فضائی حملے میں داعش کا نائب سربراہ فضل احمد الحیالی ہلاک

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) شمالی عراق میں امریکی فضائی حملے میں داعش کے نائب سربراہ فضل احمد الحیالی ہلاک ہوگیا۔ وائٹ ہاوٴس حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی عراق میں ہونے والے ایک امریکی فضائی حملے میں داعش رہنما ابوبکر البغدادی کا اہم ساتھی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

فضل احمد الحیالی کی ہلاکت سے داعش کے مالی معاملات اور میڈیا آپریشنز متاثر ہونگے۔ عراق اور شام میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے کئی رہنما ہلاک ہوچکے ہیں۔`

متعلقہ عنوان :