پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج کا کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد، 3 نوجوان شہید
فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 14:40
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)ٹایک طرف تو بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بھی اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں کشمیری عوام کی جانب سے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی نظر بندی کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا جس میں مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاکستانی پرچم لہرا کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
مقبوضہ بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی جارچ کیا گیا اور شیلنگ بھی کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں 3 نوجوان بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ تینوں نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شبیر شاہ پاکستانی مشیر خارجہ کی دعوت پر ملاقات کے لئے نئی دلی پہنے تو انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا جب کہ بھارتی فورسز کی جانب سے دیگر حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.