ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16ستمبر سے تائیوان میں شروع ہو گی‘ پاکستانی ٹیم کی پریکٹس جاری

اتوار 23 اگست 2015 15:04

ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16ستمبر سے تائیوان میں شروع ہو گی‘ پاکستانی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16ستمبر سے تائیوان میں شروع ہو گی‘ قومی ٹیم اپنی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ۔ بیس بال میں پاکستان ایشیا میں چھٹے نمبر ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے جاپانی کوچ ٹوما اروکا نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باصلاحیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ تجربہ میں کمی کی وجہ سے وہ اپنی ایشیائی پوزیشن کو بہتر نہیں بناسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی بعض شعبوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔