امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند کاروباروں اداروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں

عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ٗ اعلامیہ

اتوار 23 اگست 2015 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے’’ٹکسن جیمز اینڈ منرل شو‘‘2016ء میں شرکت کے خواہشمند کاروباروں اداروں سے 10ستمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں قیمتی اور درمیانی قیمت کے پتھر اورمعدنیات برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اورملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :