روشنیوں کا شہر کراچی آہستہ آہستہ گندگی کے ڈھیر رکھنے والا شہر بن گیا،حکام نے آنکھیں بند کر لیں
اتوار 23 اگست 2015 15:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) روشنیوں کے شہر کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والا شہر اب غیرمحسوس طریقے سے گندگی کے ڈھیر رکھنے والا شہر بنتا جا رہا ہے۔ شہر کراچی میں صحت وصفائی کی بدترین صورتحال پر کہنے کیلئے شاید الفاظ باقی نہیں بچے۔ لاچار بے بس شہری غیرانسانی ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں اور وزیربلدیات سمیت تمام متعلقہ حکام نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والا شہر اب غیرمحسوس طریقے سے گندگی کے ڈھیر رکھنے والا شہر بنتا جا رہا ہے۔تقریباً بیشترعلاقوں میں گندگی اور غلاظت کے انبار، کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، جگہ جگہ سیوریج کا ابلتا غلیظ پانی نظرآتاہے۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ہو یا گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، رنچھوڑ لائن،برنس روڈ،شومارکیٹ کے علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں گندگی، کوڑے کرکٹ سے بھری پڑی ہیں جن کوصاف کرنے کو کوئی بلدیاتی ادارہ تیار نہیں اور شہری بھی اب شاید صبر کرکے بیٹھ گئے ہیں۔
تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کچرا اٹھانیوالی گاڑیوں کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کیلئے یومیہ لاکھوں روپے دیئے تو جارہے ہیں مگر تمام فنڈز ان اضلاع کے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز سے لے کر چپڑاسیوں میں بٹ جاتے ہیں۔دوسری جانب شہریوں کی فلاح بہبود کیلئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیربلدیات سید ناصر شاہ اور بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈمنسٹریٹرشعیب صدیقی کے دعوے دھرے رہ جاتے ہیں جن کو سن سن کر اہل کراچی کے کان پک گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.