پاک افغان وزرائے خزانہ کا مشترکہ اقتصادی کمیشن کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق

دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے موجودہ امکانات پر غور، اہم فیصلے متوقع

اتوار 23 اگست 2015 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) پاک افغان وزرائے خزانہ نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے موجودہ امکانات پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اتوار کو افغان وزیر خزانہ عقلیل حکیمی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

با خبر ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خزانہ نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اقتصادی فورم کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا اور اس میں اہم فیصلے ہوں گے۔اجلاس رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :