نواز شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ‘ شاہ علام قادر

اتوار 23 اگست 2015 16:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق اسپیکر اسمبلی شاہ غلا م قادر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا اور کشمیری مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے دوٹوک مؤقف پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی شکرگذارہیں کہ انہوں نے ہندستان سمیت عالمی دنیا پر ایک بار پھر واضح کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں اورکشمیریوں کی شمولیت کے بغیر کسی بھی سطح کے مذکرات سود مند ثابت نہیں ہو سکتے اور نہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب پور ا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گذشتہ68سالوں سے بندوق کی نوک پر مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے لیکن ہندوستان یاد رکھے کی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچلا نہیں جا سکتا اور جلد یا بدیر دونوں ملکوں کو مذاکرات کی طرف آنا ہی ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب اور دورہ امریکہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر جس جرأت اور بہادری عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا وہ لائق تحسین اور پوری کشمیر ی قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرا سمبلی اسپیکر کی شرکت کے بارے میں حکومت پاکستان درست فیصلہ کیا جس کشمیر یوں کی تحریک آزادی اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کی قربانی تو دے دی لیکن مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جو مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کی کشمیری قوم کیساتھ غیر متزل وابستگی کا ثبوت ہے۔

شاہ غلام قادر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ دیہاتوں میں آباد لوگ نقل مکانی پر مجبور اور گھر بار ، مال مویشی اور کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی متاثرین لائن آف کنٹرول سے ملاقات اور اور بے گھر افراد کی مالی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کشمیری قوم کے محسن ہیں انہوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں آزاد کشمیر کے عوام کی مدد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :