خیبر ایجنسی میں افغان دہشتگردوں کا راکٹ حملہ، 4 جوان شہید

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 16:32

خیبر ایجنسی میں افغان دہشتگردوں کا راکٹ حملہ، 4 جوان شہید

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملہ خیبر ایجنسی کے علاقے اخوند والا چیک پوسٹ پر کیا گیا جس سے 4 فوجی جوان شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی سے راکٹ داغنے والے دہشت گرد مارے گئے۔ راکٹ دہشت گردوں کی جانب سے 8 ہزار فٹ بلند پاکستانی چیک پوسٹ پر داغا گیا۔