سی ڈی اے ملازمین کی کارکردگی کو مثالی دیکھنا چاہتے ہیں،چوہدری محمد یسیٰن

مزدور یونین کے عہدیداران اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کریں ،اورنگزیب خان مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کی وفود سے گفتگو

اتوار 23 اگست 2015 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) بطور ادارہ سی ڈی اے ملازمین کی کارکردگی کو مثالی بنانا چاہتے ہیں ،سی ڈی اے ملازمین کا فرض ہے کہ وہ اسلام آباد کے شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں کیونکہ ادارے کی نیک نامی سے ملازمین کی عزت میں بھی اضافہ ہو گا اور مزدور یونین کے تمام عہدیداران کو بھی چاہیے کہ وہ فیلڈ سٹاف کے ساتھ ملکر اپنے متعلقہ شعبے میں اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کریں کیونکہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ حقوق کے ساتھ اپنے ورکروں اور محنت کشوں کو اپنے فرائض ذمہ داری سے اداکرنے کا درس دیا ،ہم نے نہ پہلے ہٹ دھرم اور غیر ذمہ دارلوگوں کی حوصلہ افزائی کی اور نہ آئندہ ایسے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں گے جو اپنی سرکاری ذمہ داری پوری نہ کرتے ہوں ،موجودہ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمن عامر علی احمد سی ڈی اے کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم بھی اپنے ادارے کو بہتر سے بہتر اور مثالی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور خاص طور پر شعبہ صفائی ،انوائرمنٹ ،روڈ،مینٹی نینس اور واٹر سپلائی سٹاف کے لوگ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں تاکہ اسلام آباد کے شہری کسی قسم کی مشکلات کا شکار نہ ہو،ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیسیٰن نے انوائرمنٹ ،روڈ،واٹر سپلائی ،مینٹی نینس اور سینی ٹیشن سٹاف سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،چوہدری زاہد احمد ،سردار آصف ،وارث دلیپ ،اظہر تنولی ،ملک شفیق ،وارث بھٹی ،چوہدری ظفر ،احمد علی شیرازی ،ملک سرفراز ،اسد محمود و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :