قومی ایئرلائن کی جانب سے مختلف اداروں کو نوازنے کی پالیسی کے تحت 6 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور وضاحت طلب کرنے کے باوجود حکام خاموش
اتوار 23 اگست 2015 17:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) قومی ایئرلائن کی جانب سے مختلف اداروں کو نوازنے کی پالیسی کے تحت 6 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ پی آئی اے کی خریداری اور ترسیل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قواعد و ضوابط نظر انداز کر کے من پسند فرموں کو خریداری کے آرڈر دے دیئے گئے ۔ ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور وضاحت طلب کرنے کے باوجود حکام خاموش ہیں ۔
آن لائن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی خریداری اور ترسیل ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مختلف اشیائے خورد و نوش کی خریداری کے لئے 2 کروڑ 89 لاکھ 56 ہزار روپے کی مالیت کا ٹینڈر دیا گیا تاہم تاہم مینجمنٹ نے خواہشمند پارٹیوں کو بغیر کسی وجہ سے مسترد کر دیا تاہم خواہشمند پارٹیوں کو مسترد کئے جانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں لکھی ہے اسی طرح مینجمنٹ نے میسرز انور انٹرپرائزز کو میز اور سرھانے کی چادریں خریدنے کے لئے 56 لاکھ 72 ہزار اور 40 لاکھ 2 ہزار روپے جبکہ اسی ادارے کو قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹشو پیپرز کی خریداری کے لئے ایک کروڑ 80 لاکھ 46 ہزار روپے کا ٹھیکہ دیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.