ملائیشیامیں 24مسلمانوں کی ایک اجتماعی قبر دریافت

قبرمیانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیامسلمانوں کی ہوسکتی ہے،حکام

اتوار 23 اگست 2015 18:09

ملائیشیامیں 24مسلمانوں کی ایک اجتماعی قبر دریافت

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء)ملائشین حکام نے 24مسلمانوں کی ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس کے بارے میں امکان طاہر کیاگیا ہے کہ یہ میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیامسلمانوں کی ہوسکتی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے مختلف علاقوں میں آنے والی حالیہ بارشوں کے بعد ایک گڑھے میں چوبیس مسلمانوں کی اجتماعتی لاشیں موجود پائی گئیں حکام نے امکان ظاہر کیاہے کہ یہ انسانی سمگلنگ کا واقعہ ہوسکتا ہے اورنشانہ بننے والے افرادمیانمار کے روہنگیا مسلمان تھے جوحالیہ مہینوں میں شدید ظلم وتشددکا نشانہ بنتے رہے ہیں،حکام کے مطابق تھائی لینڈ اورملائیشیاکی سرحد انسانی سمگلراستعمال کرتے رہے ہیں۔