بڑی بہن نے گینگ ریپ کا شکارچھوٹی بہن کی آنکھیں نکال دی، انتہائی حیرت ناک وجہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 18:30

بڑی بہن نے گینگ ریپ کا شکارچھوٹی بہن کی آنکھیں نکال دی، انتہائی حیرت ..

ارجنٹائن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)شیطان کے نام پر شیطانیت کے حوالے سے خبریں سامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر یہ خبر تو کچھ زیادہ ہی افسوسناک ہے۔ زمین اور موت کی کشمکش میں مبتلا لڑکی کو اس حال تک پہنچانے والے غیر نہیں بلکہ اس کے اپنے ہیں۔سب سے پہلے کئی افراد پر مشتمل ایک گروہ نے 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے لڑکی کی اپنی سگی بڑی بہن نے اسے زمین پر لٹا کر اس کی آنکھیں نکال دی۔

یہ وحشتناک عمل لڑکی میں سے شیطان نکالنے کی رسم کے طور پر سر انجام دیا گیا۔ یہ خوفناک واقعہ شمالی ارجنٹائن کے صوبے چھاکو کے شہر جنرل پینیڈو میں پیش آیا۔پولیس نے لڑکی کی بہن کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے ایسا کرنے کےلیے مقامی چرچ کے پاسٹر نے کہا تھا۔

(جاری ہے)

بڑی بہن نے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن کو بُری چیزیں نظر آتی تھی، چھوٹی بہن میں سے شیطان نکالنے کے لیے پاسٹر نے یہ کرنے کوکہا تاکہ لڑکی آئندہ بری چیزیں نہ دیکھ سکے۔

بڑی بہن کے علاوہ مزید کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کمشنر پابلو المیرون کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین کو بھی اپنی بیٹی میں شیطان ہونے کا یقین تھا۔پولیس کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اس نے اپنی 22 سالہ ملازمت میں اس نوعیت کا کیس نہیں دیکھا۔استغاثہ کے مطابق بھی یہ اس کی زندگی میں اس طرح پہلا کیس ہے۔استغاثہ کے مطابق لڑکی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کی وضاحت کرنا انتہائی دشوار ہے۔