ساہیوال: سنگ دل ماں نے دو ننھی بچیوں کو قتل کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 18:45

ساہیوال: سنگ دل ماں نے دو ننھی بچیوں کو قتل کر دیا

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)ساہیوال میں سنگدل ماں اپنی ہی اولاد کی دشمن بن گئی۔ غلہ منڈی کی رہائشی پروین بی بی نے اپنی بیٹیوں چار سالہ میمونہ اور اڑھائی سال کی ماہ نور کے گلے میں شاپنگ بیگ سے پھندا بنا کر ان زندگی کی سانسیں چھین لیں۔

(جاری ہے)

بعد میں تیز دھار آلے سے خود کو بھی زخمی کر لیا۔ پولیس نے سفاک ماں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں اپنے اوپر سایہ ہونے کا ڈرامہ رچایا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اس کا کہنا ہے کہ رات گئے اسے اچانک کچھ ہوا جس کے بعد اس نے اپنی ہی بچیوں کی جان لے لی۔