وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کابلیک لسٹ سے 52ہزار افراد کا نام خارج کرنے کا اعلان
اتوار 23 اگست 2015 19:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی کا اعلان کر دیااور بلیک لسٹ سے 52ہزار افراد کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی فرد کا نام باقاعدہ منظوری کے بعد ہی ای سی ایل میں شامل کیا جائے گاصرف اعلیٰ عدلیہ ، ڈیفنس فورسز اور حساس اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں نام شامل کیا جائے گا، بلیک لسٹ کو ختم کر کے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ متعارف کرائی جائے گی۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ای سی ایل قانون کو بے دردی سے استعمال کر دیا گیا، آج بھی 8ہزار سے زائد لوگو ای سی ایل میں شامل ہیں ، تاہم اب ہم ای سی ایل سے متعلق واضح پالیسی لا رہے ہیں جبکہ پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل 52ہزار لوگوں کا ڈیٹا ختم کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بلیک لسٹ ہی ختم کر دیں اور نئی اصلاحات کے تحت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ جاری کی جائے۔
وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ اب سیاسی بنیادوں پر کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا بلکہ صرف اعلیٰ عدالتوں اور حساس اداروں کی ہدایت پر ای سی ایل میں نام ڈالے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 48ہزار افراد نے ڈبل پاسپورٹ کا غلط استعمال کرتے رہے جبکہ چالیس ہزار جعلی شناختی کارڈ بھی ہماری حکومت سے پہلے ہی جاری کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسی ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے جاچکے ہیں جبکہ صرف تین ہزار لوگوں کے نام ہی ای سی ایل میں باقی بچے ہیں اور آئندہ بلاجوا ز کسی پاکستانی کی نقل وحرکت پرپابندی نہیں لگائی جاسکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.