104 سالہ بوڑھا، نوجوانوں سے زیادہ سٹائل مارتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 20:39

104 سالہ بوڑھا، نوجوانوں سے زیادہ سٹائل مارتا ہے

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)تصویر میں نظر آنے والا بوڑھا شخص 104 سال کا “نوجوان” ہے۔اس کی ہپسٹر سٹائل کی پتلون، کپڑے اور سٹائل لمحوں میں وائرل ہوگیا۔دیکھنے میں واقعی بوڑھا نوجوان، بہت سے چھچھورے نوجوانوں سے بہتر نظر آ رہا ہے۔ اس کی فوٹو، جب فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ امگر پر شیئر ہوئیں تو لوگوں نے اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا۔

(جاری ہے)

اس کی ٹائی، ہیٹ جینز اور سمارٹ فون کے ہیڈفون کے بارے میں لوگوں نے طرح طرح کے تعریفی کلمات کہے۔ یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ اس بوڑھے کا تعلق کہاں سےہےتاہم تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تصویر برلن کے کوٹ بسر تور اسٹیشن پر بنائی گئی ہے۔ لوگوں نے اس کی تصویر پر کمنٹ کیا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ اس جیسا بوڑھا جوان اب دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔