ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے بیٹی کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

اتوار 23 اگست 2015 21:42

ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے بیٹی کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی ننھی پری ایک سال کی ہوگئی ، کرکٹر انکلز نے بھتیجی کی سالگرہ کا صرف کیک نہیں کھایا بلکہ ایشال کے لئے میو زیکل چیئر گیم بھی کھیلی ۔ تفصیلات کےمطابق فاسٹ باؤلر کی ننھی پری ایشال کی سالگرہ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سابق کپتان انضمام الحق سمیت کرکٹرزکی بڑی تعدادشریک ہوئی ۔

(جاری ہے)

سالگرہ کا کیک کٹنے سے پہلے وہاب کی خواہش پر میوزیکل چئیر گیم کھیلی گئی ، کوئی کرکٹر گیم تو نہ جیت سکا البتہ انہوں نےساتھی کرکٹرکی فیملی کی خوشی کو دوبالا کردیا ۔ ننھی پری کی سالگرہ میں والدہ زینب اور والد وہاب ریاض کی خوشی دیدنی تھی جنہوں نے بیٹی کیلئے خوبصورت محفل سجانے کے ساتھ شریک مہمانوں کو قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفیز بنانے کا نادر موقع بھی فراہم کیا ۔

متعلقہ عنوان :