Live Updates

عمران خان کی مخالفت چھوڑ دو‘، جسٹس وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط موصول، جو پارٹی میں عمران خان کی مخالفت کرتا ہے ہم اسے داغی بنا دیتے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے مخالفین کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے،خط کا متن

اتوار 23 اگست 2015 21:51

عمران خان کی مخالفت چھوڑ دو‘، جسٹس وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط موصول، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے معطل رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمدکو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی مخالفت ختم کر دیں کیونکہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے مخالفین کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس(ر) وجیہ الدین کو خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں۔ خط میں جسٹس وجیہہ الدین اور ان کے رفقاء کو مخاطب کیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جو پارٹی میں عمران خان کی مخالفت کرتا ہے ہم اسے داغی بنا دیتے ہیں۔ وجیہہ الدین کی طرف سے خط ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات