حملے کی پیشگی اطلاع مذاق میں دی تھی ،رشید گوڈیل نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو ابتدائی معلومات فراہم کردیں،حملے کے وقت گاڑی میں ڈرائیور اور اہلیہ بھی ہمراہ تھیں،اچانک حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکا،رشید گوڈیل کی ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ سے انتہائی دھیمے لہجے اور اشاروں میں بات چیت

اتوار 23 اگست 2015 22:49

حملے کی پیشگی اطلاع مذاق میں دی تھی ،رشید گوڈیل نے ہوش میں آنے کے بعد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عبدالرشید گوڈیل نے ہوش میں آنے کے بعد پو لیس کو ابتدائی معلومات فراہم کردی ہیں جس میں رشید گوڈیل نے اہم اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں حملے کی پیشگی اطلاع مذاق میں دی تھی۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بہتری آناشروع ہو گئی ہے جس کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے دیگر پولیس حکام کے ساتھ ان سے ملاقات کی ہے۔

منیر شیخ کاکہنا ہے کہ رشید گوڈیل سے ابتدائی گفتگو میں تفتیش کی ہے تاہم رشید گوڈیل نے کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رشیدگوڈیل سے ملاقا ت میں منیر شیخ نے انہیں جان بچنے پر مبارکباد پیش کی اور حملے سے متعلق کچھ سوالات بھی پوچھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رشید گوڈیل سے حملے کی پیشگی اطلاع دینے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو رشید گوڈیل نے کہا کہ انہوں نے خود پر حملے کی بات مذاق میں کی تھی۔

رشید گوڈیل نے انتہائی دھیمے لہجے اور اشاروں کی مدد سے بتایا کہ حملہ آوروں نے اچانک حملہ کیا جس کی وجہ سے حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکا۔انہوں نے کہا حملے کے وقت گاڑی میں ڈرائیور اور اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اس دوران ڈرائیو ر کو دیکھا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔جس کے بعد میں بے ہو ش ہو گیا۔رشید گوڈیل نے پولیس سے حملے کی تفتیش کے بارے میں بھی پوچھا ہے۔

متعلقہ عنوان :