اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایم کیو ایم آج حکومتی وفد سے ملاقات کرے گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 10:59

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایم کیو ایم آج ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2014ء) : جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں، استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کا وفد آج حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایم کیوایم کے تحفظات سننے کی حمایت کرتے ہوئے ملاقات کے لیے مثبت اشارہ دیا. فضل الرحمان کی مصالحتی کوششوں کے بعد ایم کیو ایم کا وفد آج حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔

گذشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے استعفوں کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک بات چیت کے بعد مولانا فضل الرحمان نے فاروق ستار سے رابطہ کیا اور انہیں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے وفد میں فاروق ستار،کنورنوید،وسیم اختراوردیگرشامل ہوں گے۔ایم کیوایم کا وفد پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویزرشیدسے ملاقات کرے گا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن اوراسحاق ڈارمتحدہ رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کروائیں گے جہاں ایم کیو ایم کے رہنما وزیر اعظم نواز شریف کو استعفوں کے معاملے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے.