بیلجیئم موٹو جی پی کا ٹائٹل برطانیہ کے لیوس ہیملٹن کے نام رہا

پیر 24 اگست 2015 11:02

بیلجیئم موٹو جی پی کا ٹائٹل برطانیہ کے لیوس ہیملٹن کے نام رہا

برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) بیلجیئم میں ہونے والی موٹو جی پی ریس کا ٹائٹل برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن نے اپنے نام کر لیا ۔ موٹو جی پی ریس کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے آخری روز شرکا پر جوش نظر آئے اور سب نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب جان لگائی ۔ برطانیہ کے فارمولا ون چیمپئن لیوس ہیملٹن نے شروع ہی سے ریس میں اپنی برتری کو برقرار رکھا اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ اس جیت کے بعد رواں سیزن میں ان کی فتوحات کی تعداد چھ ہو گئی ہے ۔ ریس میں دوسرا نمبر جرمنی کے نیکو روزبرگ اور تیسرا فرانس کے رومین گراسجین کا رہا ۔