ماں سے محبت کی ایک شاندار مثال ۔۔ ہاتھ سے معذور پھر بھی ماں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 11:17

ماں سے محبت کی ایک شاندار مثال ۔۔ ہاتھ سے معذور پھر بھی ماں کی خدمت میں ..

چین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2014ء):ہاتھوں سے محروم ایک چینی باشندہ اپنی 91 سالہ بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے اپنے منہ کا استعمال کرتا ہے۔ لیکن اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ چین کے شہر چونکنگ کا رہائشی ایک 48 سالہ شخص ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجوداپنی بیمار ماں کی خود ہی دیکھ بھال کرنے لگا۔ ماں کو کھانا کھلانے کے لیے ہاتھوں سے محروم یہ شخص اپنے منہ میں چمچ تھام کر کھانا بھرتا ہے اور پھر اسے اپنی ماں کے منہ تک لے جاتا ہے۔

اور یہی امر اس وقت تک دہراتا ہے جب تک اس کی ماں پیٹ بھر جانے کا اشارہ نہ کر دے۔ چن نامی اس شخص نے 7سال کی عمر میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث اپنے ہاتھ کھو دئے لیکن اس کے باوجود چن نے گھر کے ساتھ ساتھ کھیت کا کام بھی سیکھا اور اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا۔

(جاری ہے)

اس کی اس انتھک اور بے جا محنت کے باعث چن آج 24 بھیڑوں، دو ایشیائی بھینسوں اور 4 مرغیوں کا مالک ہے۔

چن کی معذوری کے بعد کچھ افراد نے چن کو بھیک مانگنے کا مشورہ دیا جسے چن نے یہ کہہ کر دھتکار دیا کہ بھلے میرے پاس ہاتھ نہیں لیکن میں تب تک بھیک نہیں مانگوں گا جب تک میرے پاؤں سلامت ہیں۔ چن کی زندگی کی یہ مثال ہمیں درس دیتی ہے کہ اپنی کسی بھی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بنانا چاہئیے بلکہ اسے تسلیم کر کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں رہنا چاہئیے۔