وزیراعظم سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال

پیر 24 اگست 2015 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔