قانون کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کا چالان ہوگیا
پیر 24 اگست 2015 11:32
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) ہائی ڈیفینیشن لائٹس لگانے پر موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر کرکٹرسرفرازاحمد کا چالان کرکے اُنہیں 1000روپے جرمانے کی پرچی تھمادی ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کے مطابق رات گئے موٹروے پولیس نے ہائی ڈیفینیشن لائٹس کی وجہ سے گاڑی روکی جسے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد چلارہے تھے ، پولیس کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ ڈی لائٹس لگانے پر گاڑی کے کاغذات مانگے گئے جس پر ٹیسٹ کرکٹر سرفرازاحمد نے اپنا تعارف کراتے ہوئے ضروری دستاویزات متعلقہ اہلکار کے حوالے کردیئے ۔
موٹروے پولیس اہلکار نے سرفراز احمد سے کہا کہ وہ اچھے کرکٹر ہیں لیکن ٹریفک قوانین سب کیلئے برابر ہیں اور وہ اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس کے بعد پولیس اہلکار نے 1000 روپے جرمانہ کرکے چالان کی رسید سرفراز احمد کے سپرد کردیئے اور وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.