سابق کپتان محمد یوسف 27اگست کو 41 برس کے ہو جائیں گے

پیر 24 اگست 2015 11:53

سابق کپتان محمد یوسف 27اگست کو 41 برس کے ہو جائیں گے

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد یوسف 27اگست کو 41 برس کے ہو جائیں گے ۔ محمد یوسف 27اگست 1974ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وہ 2005ء میں حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے1998ء میں یوسف یوحنا کے نام سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیاانہوں نے 2005ء میں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان پر فتوحات اور شہرت کے دروازے وا ہوتے گئے۔

محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں7520رنز بنائے جن میں24سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے282ون ڈے میچوں میں9720رنز بنائے جن میں 15سنچریاں اور 64نصف سنچریاں شامل ہیں ۔10مارچ2010ء کومحمد یونس اور محمد یوسف پرباہمی اختلافات سے قومی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے جرم میں غیر معینہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ۔ محمد یوسف نے29مارچ2010ء کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔