انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا ویمنز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان

پیر 24 اگست 2015 12:22

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا ویمنز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا ویمنز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ‘آف سپنرز ہیزل اور ویٹ کو پہلی بار سکواڈ کا حصہ بنایا گیا مہمان ٹیم آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز اور واحد ٹیسٹ جیتنے کے بعد ایشز میں سبقت حاصل ہے اعلان کردہ سکواڈ میں شارلوٹ ایڈورڈز (کپتان)، کیتھرین برنٹ، جارجیا ایلوس، لڈیا گرین وے، ربیکا گرونڈے، جینی گن، ڈینلی ہیزل، ہیتھر نائٹ، لارا مارش، نیتلی سکیور، اینا شروبسول، سیرا ٹیلر، لارن ونفیلڈ اور ڈینلی ویٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 26 اگست، دوسرا 28 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :