بھارت اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ 25 اگست سے شروع ہوگا

پیر 24 اگست 2015 12:27

بھارت اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ 25 اگست سے شروع ..

ویانند (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)بھارت اور جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری چار روزہ کرکٹ میچ 25 سے 28 اگست تک ویانند میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا پہلا چار روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔