انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 50ہزار سے بڑھ گئی

پیر 24 اگست 2015 12:39

انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 50ہزار سے بڑھ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)پاکستان کے مقبول ڈرامے ”ہمسفر“ کی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے نئے انسٹاگرام اکاوٴنٹ کا اعلان کیا جس کے فوری بعد ایک ہی دن میں ان کے 50 ہزار سے زائد فالوورز بن گئے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے کچھ ماہ قبل اپنا ٹوئٹر اکاوٴنٹ بھی بنایا تھا جس کے بعد ان کے مداح ان سے اور بھی زیادہ قریب ہوگئے۔ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ کے حوالے سے ویڈیو بھی بنائی۔ماہرہ سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان، ماورا حسین، عائشہ عمر اور علی ظفر نے بھی اپنا انسٹاگرام اکاوٴنٹ بنایا تھا۔ماہرہ خان نے پہلے ہی دن 50 ہزار البتہ فواد خان تقریباً 300000 فولوورز اور ماورا حسین نے تقریباً پانچ لاکھ فالوورز اپنے اکاوٴنٹ پر حاصل کیے۔