فلم ”نو اسکیپ“28اگست کو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 24 اگست 2015 12:52

فلم ”نو اسکیپ“28اگست کو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سنسنی خیز سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم ”نو اسکیپ“28اگست کو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی- اجنبی دیس، انجان لوگ ، چاروں طرف موت، ایک طرف پولیس کا ہتھیاروں سے لیس دستہ اور دوسری طرف بپھرے ہوئے شر پسند، اس کشمکش کے بیچ پھنسا ہے ایک امریکی خاندان ۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم”نو اسکیپ“ جس میں اجنبی دیس میں رہنے والی فیملی اچانک ہونی والی بغاوت کی لپیٹ میں آجاتی ہے۔ موت کا گھیرا ہے اور کہیں کوئی فرار نہیں۔ تصادم میں پھنسے خاندان کو فرار مل پائے گا ؟ یا پھر ہوگا ۔ ESCAPE NO ۔۔ جاننے کے لیے 28تک انتظار کرنا ہوگا۔