اسلام آباد : ڈی جے بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 13:05

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : دھرنوں کے دوران مقبولیت کی بلدیوں کو چُھونے والے ڈی جے بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص رشید کی عدالت میں پیش ہوئے .

(جاری ہے)

جہاں ڈی جے بٹ نے ناقابل ضمانے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف دیا کہ آئندہ سماعت میں یقینی طور پر پیش ہوں گا. جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئے. واضح رہے کہ عدم حاضری پر عدالت نے ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے.

متعلقہ عنوان :