جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 24 اگست 2015 13:06

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ ..

ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)جنوبی آفریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین3میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی آفریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ بدھ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں نے سیریز میں ایک ایک میچ جیتا ہوا ہے،سیریز کے پہلے میچ میں میزبان جنوبی آفریقہ نے جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی ۔اس سے قبل دونوں ممالک کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 1-1سے برابر رہی تھی۔